QR CodeQR Code

لاپتہ کئے گئے آخری فرد کے بازیاب ہونے تک پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا جاری رہیگا، آمنہ مسعود جنجوعہ

7 Dec 2013 23:44

اسلام ٹائمز: پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں پیش کیے جانے والوں کو ہم نہیں جانتے کہ وہ کوں لوگ تھے۔ حکومت نے ان افراد کو میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا، جس کی وجہ سے ہمارے شکوک بڑھ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے لاپتہ افراد کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہے جب تک لاپتہ افراد کا آخری فرد بازیاب نہیں ہوتا، پارلیمنٹ کے سامنے لواحقین کا دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو آج عدالت میں پیش کیا ہے، لیکن دوسرے لاپتہ افراد کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔ دھرنے میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ آج عدالت میں پیش کیے جانے والوں کو ہم نہیں جانتے کہ وہ کون لوگ تھے۔ جو حکومت نے عدالت میں پیش کیے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت نے ان افراد کو میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا، جس کی وجہ سے ہمارے شکوک بڑھ گئے ہیں کہ عدالت میں پیش کئے گئے لوگ ہمارے نہیں ہیں۔ دھرنے میں خیبر پختونخواہ ممبر صوبائی اسمبلی و اقلیتی رکن نوید جاوید نے بھی اپنی فیملی سمیت شرکت کی اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی صوبائی حکومت ان لاپتہ افراد کے ساتھ ہے اور ان لوگوں کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ انہوں نے مسیح برادری کی طرف سے بھی اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا پوری اقلیتی برادری ان لاپتہ افراد کے لواحقین کے دکھ سکھ میں شامل ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کہا ان تمام لاپتہ افراد کو ان کے لواحقین کے ساتھ ملایا جائے اور آئین کے تحت ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 328391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/328391/لاپتہ-کئے-گئے-آخری-فرد-کے-بازیاب-ہونے-تک-پارلیمنٹ-سامنے-دھرنا-جاری-رہیگا-آمنہ-مسعود-جنجوعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org