QR CodeQR Code

سیاسی دباو کیوجہ سے بیرون ملک سفیروں کی تقرریوں میں تاخیر

10 Dec 2013 15:54

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق سیاسی حکومت اور وزارت خارجہ میں بیرون ممالک سفیر کی تعیناتی میں ہمیشہ کنفیوژن رہتی ہے، کیرئیر اور نان کیرئیر ڈپلومیٹ کا معاملہ ہمیشہ تنازع کا شکار رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بیرون پاکستان کی نمائندگی کرنے والے متعدد اہم ممالک میں ہائی کمشنرز اور سفیروں کی تقرریوں پر اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے۔ اور سیاسی دباؤ کے وجہ سے تقرریوں میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی حکومت اور وزارت خارجہ میں بیرون ممالک سفیر کی تعیناتی میں ہمیشہ کنفیوژن رہتی ہے، کیرئیر اور نان کیرئیر ڈپلومیٹ کا معاملہ ہمیشہ تنازع کا شکار رہا ہے۔ موجودہ حکومت کو بھی یہ معاملہ درپیش ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے تمام تر دباؤ کے باوجود اس تاثر کو ختم کرنے کی کوشش کی اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کو امریکا میں سفیر تعینات کیا اور ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو نیا سیکریٹری خارجہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ مگر یہ معاملہ یہاں حل نہیں ہوا، برطانیہ میں نان کیئریئر کامران شفیع کو ہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مگر دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے اس کی مخالفت کی اور حکومت کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 329222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/329222/سیاسی-دباو-کیوجہ-سے-بیرون-ملک-سفیروں-کی-تقرریوں-میں-تاخیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org