QR CodeQR Code

حکومت پاکستان بھی امریکہ کے حوالے سے ایران کیطرح جرات کا مظاہرہ کرے، شیریں مزاری

10 Dec 2013 19:57

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران نے امریکہ کا ڈرون اتار کر جرات کا مظاہرہ کیا، امریکہ نے کونسا ان پر حملہ کر دیا۔؟ اسی جرات کے نتیجے میں امریکہ ایران کے سامنے جھکنے پر مجبور ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو امریکہ کے حوالے سے ایران کیطرح جرات کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل کی جانب نیٹو سپلائی کی عدم بحالی کی صورت میں پاکستان کی امداد روکنے کی دھمکی کے ردعمل میں ایک نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک رکھے ہیں، اور امریکہ آئے روز نئے نئے احکامات جاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو امریکی ڈرون حملوں کے معاملہ پر ایران کی طرح جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ایران نے امریکہ کا ڈرون اتار کر جرات کا مظاہرہ کیا، امریکہ نے کونسا ان پر حملہ کر دیا۔؟ اسی جرات کے نتیجے میں امریکہ ایران کے سامنے جھکنے پر مجبور ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز حکومت کو بھی امریکہ کے رویئے پر ایران کی طرح جرات و ہمت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 329332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/329332/حکومت-پاکستان-بھی-امریکہ-کے-حوالے-سے-ایران-کیطرح-جرات-کا-مظاہرہ-کرے-شیریں-مزاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org