0
Tuesday 10 Dec 2013 19:57

حکومت پاکستان بھی امریکہ کے حوالے سے ایران کیطرح جرات کا مظاہرہ کرے، شیریں مزاری

حکومت پاکستان بھی امریکہ کے حوالے سے ایران کیطرح جرات کا مظاہرہ کرے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو امریکہ کے حوالے سے ایران کیطرح جرات کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل کی جانب نیٹو سپلائی کی عدم بحالی کی صورت میں پاکستان کی امداد روکنے کی دھمکی کے ردعمل میں ایک نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک رکھے ہیں، اور امریکہ آئے روز نئے نئے احکامات جاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو امریکی ڈرون حملوں کے معاملہ پر ایران کی طرح جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ایران نے امریکہ کا ڈرون اتار کر جرات کا مظاہرہ کیا، امریکہ نے کونسا ان پر حملہ کر دیا۔؟ اسی جرات کے نتیجے میں امریکہ ایران کے سامنے جھکنے پر مجبور ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز حکومت کو بھی امریکہ کے رویئے پر ایران کی طرح جرات و ہمت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 329332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش