QR CodeQR Code

چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی ضرورت ہے، اظہار بخاری

14 Dec 2013 23:32

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں مرکزی ناظم اعلیٰ جعفریہ یوتھ پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عزاداری سید الشہداء کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے ہراول دستہ کا کردار ادا کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری نے اپنے ایک بیان میں چہلم سید الشہداء امام حسین (ع) کے موقع پر ملک بھر میں بالعموم اور پنجاب میں بالخصوص عزاداری کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے غیر معمولی انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں جعفریہ یوتھ کے ہزاروں رضاکار عزاداری سیدالشہداء کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے ہراول دستہ کا کردار ادا کرینگے اور عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 330677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/330677/چہلم-کے-موقع-پر-ملک-بھر-میں-سکیورٹی-غیر-معمولی-انتظامات-کی-ضرورت-ہے-اظہار-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org