QR CodeQR Code

عبدالقادر ملا کو پاکستان کی حمایت پر سزا دی گئی، سرتاج عزیز

15 Dec 2013 01:21

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مشیر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت نیلسن منڈیلا کے مفاہمتی فارمولے پر عمل کرے۔ بنگلہ دیش میں ٹربیونل کے قیام پر عالمی اداروں کے اعتراضات تھے، پاکستان کو بھی اس حوالے سے تشویش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ عبدالقادر ملا کو پاکستان کی حمایت پر سزا دی گئی۔ بنگلہ دیش میں امن کیلیے ضروری ہے کہ چالیس سال پرانے گڑھے مردے نہ اکھاڑے جائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت نیلسن منڈیلا کے مفاہمتی فارمولے پر عمل کرے۔ بنگلہ دیش میں ٹربیونل کے قیام پر عالمی اداروں کے اعتراضات تھے، پاکستان کو بھی اس حوالے سے تشویش ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ دوست ملک کی حیثیت سے خواہش ہے کہ بنگلہ دیش میں امن و مفاہمت ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسی ہمسائیہ ملک کے افغانستان کے ساتھ فوجی و معاشی تعاون پر پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں، پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت اور ایران افغانستان میں کسی مخصوص گروپ کی حمایت نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 330700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/330700/عبدالقادر-ملا-کو-پاکستان-کی-حمایت-پر-سزا-دی-گئی-سرتاج-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org