0
Sunday 15 Dec 2013 01:21

عبدالقادر ملا کو پاکستان کی حمایت پر سزا دی گئی، سرتاج عزیز

عبدالقادر ملا کو پاکستان کی حمایت پر سزا دی گئی، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ عبدالقادر ملا کو پاکستان کی حمایت پر سزا دی گئی۔ بنگلہ دیش میں امن کیلیے ضروری ہے کہ چالیس سال پرانے گڑھے مردے نہ اکھاڑے جائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت نیلسن منڈیلا کے مفاہمتی فارمولے پر عمل کرے۔ بنگلہ دیش میں ٹربیونل کے قیام پر عالمی اداروں کے اعتراضات تھے، پاکستان کو بھی اس حوالے سے تشویش ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ دوست ملک کی حیثیت سے خواہش ہے کہ بنگلہ دیش میں امن و مفاہمت ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسی ہمسائیہ ملک کے افغانستان کے ساتھ فوجی و معاشی تعاون پر پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں، پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت اور ایران افغانستان میں کسی مخصوص گروپ کی حمایت نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 330700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش