QR CodeQR Code

گورنر پنجاب نے علامہ ناصر عباس کے قتل کا نوٹس لے لیا

16 Dec 2013 10:39

اسلام ٹائمز: آئی جی پنجاب خان بیگ کو فون پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھاکہ شہر میں بندے قتل ہو رہے ہیں اور لاہور پولیس پتہ نہیں کیا کر رہی ہے، علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ کوئی تیسری قوت شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش میں مصروف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر ہائوس کے باہر علامہ ناصر عباس کی بہیمانہ شہادت کے خلاف جاری دھرنے اور شدید نعرے بازی پر گورنر پنجاب نے علامہ ناصر عباس کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے آئی جی پنجاب خان بیگ کو ٹیلی فون کیا اور علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ گورنر پنجاب نے آئی جی سے کہا کہ شہر میں بندے مر رہے ہیں اور ہماری پولیس سکون سے سوئی ہوئی ہے، پچھلے دنوں سپاہ صحابہ کا مولوی مار دیا گیا آج اہل تشیع کا عالم قتل ہو گیا، آخر لاہور پولیس کس کام میں مصروف ہے۔ انہوں نے آئی جی کو ہدایت کی کہ فوری طور پر علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ پولیس  اور قانون نافذ کرنے والے امن وامان کے ذمہ دار ہوتے ہیں لیکن شہر میں جرائم کی شرح دیکھو تو وہ بھی بلند ہو رہی ہے اور دہشت گرد ہیں کہ پولیس کو دکھائی ہی نہیں دیتے، انہوں نے آئی جی سے ملزموں کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ کوئی تیسری قوت ملک میں خانہ جنگی کرانے کے لئے شیعہ سنی کو لڑا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 331038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/331038/گورنر-پنجاب-نے-علامہ-ناصر-عباس-کے-قتل-کا-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org