0
Monday 16 Dec 2013 10:39

گورنر پنجاب نے علامہ ناصر عباس کے قتل کا نوٹس لے لیا

گورنر پنجاب نے علامہ ناصر عباس کے قتل کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ گورنر ہائوس کے باہر علامہ ناصر عباس کی بہیمانہ شہادت کے خلاف جاری دھرنے اور شدید نعرے بازی پر گورنر پنجاب نے علامہ ناصر عباس کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے آئی جی پنجاب خان بیگ کو ٹیلی فون کیا اور علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ گورنر پنجاب نے آئی جی سے کہا کہ شہر میں بندے مر رہے ہیں اور ہماری پولیس سکون سے سوئی ہوئی ہے، پچھلے دنوں سپاہ صحابہ کا مولوی مار دیا گیا آج اہل تشیع کا عالم قتل ہو گیا، آخر لاہور پولیس کس کام میں مصروف ہے۔ انہوں نے آئی جی کو ہدایت کی کہ فوری طور پر علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ پولیس  اور قانون نافذ کرنے والے امن وامان کے ذمہ دار ہوتے ہیں لیکن شہر میں جرائم کی شرح دیکھو تو وہ بھی بلند ہو رہی ہے اور دہشت گرد ہیں کہ پولیس کو دکھائی ہی نہیں دیتے، انہوں نے آئی جی سے ملزموں کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ کوئی تیسری قوت ملک میں خانہ جنگی کرانے کے لئے شیعہ سنی کو لڑا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 331038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش