QR CodeQR Code

ملتان، علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ کل 11 بجے دن دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر ادا کی جائیگی

16 Dec 2013 22:05

اسلام ٹائمز: قبل ازیں نماز جنازہ اسپورٹس گرائونڈ ملتان میں ادا کی جانا تھی لیکن سکیورٹی وجوہات کے باعث اب نماز جنازہ دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے احاطے میں ادا کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ کل 11 بجے دن دربار حضرت شاہ شمس پر ادا کی جائے گی۔ وصیت کے مطابق نماز جنازہ معروف ذاکر اہلبیت آغا سید علی حسین قمی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔ قبل ازیں علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ اسپورٹس گرائونڈ ملتان میں اد اکی جانی تھی لیکن سکیورٹی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب شہید کی نماز جنازہ دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر ادا کی جائے گی۔ میڈیا کو جاری بیان کے مطابق دن 10 بجے اُن کا جسد خاکی گھر سے اُٹھایا جائے گا۔ علامہ ناصر عباس کی تدفین بھی دربار شاہ شمس تبریز کے احاطے میں موجود قبرستان میں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 331307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/331307/ملتان-علامہ-ناصر-عباس-کی-نماز-جنازہ-کل-11-بجے-دن-دربار-حضرت-شاہ-شمس-تبریز-پر-ادا-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org