0
Monday 16 Dec 2013 22:05

ملتان، علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ کل 11 بجے دن دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر ادا کی جائیگی

ملتان، علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ کل 11 بجے دن دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر ادا کی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ کل 11 بجے دن دربار حضرت شاہ شمس پر ادا کی جائے گی۔ وصیت کے مطابق نماز جنازہ معروف ذاکر اہلبیت آغا سید علی حسین قمی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔ قبل ازیں علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ اسپورٹس گرائونڈ ملتان میں اد اکی جانی تھی لیکن سکیورٹی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب شہید کی نماز جنازہ دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر ادا کی جائے گی۔ میڈیا کو جاری بیان کے مطابق دن 10 بجے اُن کا جسد خاکی گھر سے اُٹھایا جائے گا۔ علامہ ناصر عباس کی تدفین بھی دربار شاہ شمس تبریز کے احاطے میں موجود قبرستان میں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 331307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش