QR CodeQR Code

تمام مکاتب فکر کے امن پسند علماء امن دشمنوں کیخلاف متحد ہوجائیں

خودکش حملے کرنیوالے پاکستان کے غدار اور اسلام کے باغی ہیں، سنی اتحاد کونسل

18 Dec 2013 19:45

اسلام ٹائمز: مشترکہ بیان میں سنی اتحاد کونسل کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ہونیوالا خودکش حملہ قابل مذمت ہے، دہشتگردی کے بڑھتے واقعات ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں اور ریاستی ادارے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، علامہ محمد شریف رضوی، طارق محبوب، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، ارشد مصطفائی، مولانا وزیر القادری، صاحبزادہ حمیدالدین رضوی ایڈووکیٹ، مفتی محمد حسیب قادری، اسد رفیق رضوی اور الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والا خودکش حملہ قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور ریاستی ادارے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ حکومتی رٹ مذاق بن چکی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرأت مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کر رہی ہیں۔ تمام مکاتب فکر کے امن پسند علماء امن دشمنوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔ خودکش حملے کرنے والے پاکستان کے غدار اور اسلام کے باغی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 331911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/331911/خودکش-حملے-کرنیوالے-پاکستان-کے-غدار-اور-اسلام-باغی-ہیں-سنی-اتحاد-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org