QR CodeQR Code

گلگت، چیف سیکرٹری کی صدارت میں امن و امان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس، گرفتاریوں کا فیصلہ

18 Dec 2013 20:43

اسلام ٹائمز: یونس ڈاگھا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فرقه واریت میں ملوث مذہبی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور انکو ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے ملک کی دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کے لے وزیراعلٰی سید مہدی شاه کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری یونس ڈاگھا کی صدارت میں ہونے والے امن و امان کے حوالے سے منعقد اجلاس میں فرقه واریت میں ملوث مذہبی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور انکو ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے ملک کی دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کے لئے وزیراعلٰی سید مہدی شاه کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ان کی منظوری کے بعد کاروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موبایل فون سروس کو بھی آئنده دو روز تک بند رکھنے کیساتھ پولیس کو گزشته دنوں کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، مذکورہ اجلاس میں جی بی انتظامیہ اور قانون نافد کرنے والے اداروں کے ذمہ دار حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ جامعہ قراقرم میں یوم حسین (ع) کے انعقاد کے بعد اور گذشتہ روز دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے نیتجے میں شہر کے حالات کشیدہ ہیں اور موبائل سروس بھی معطل ہے۔


خبر کا کوڈ: 331937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/331937/گلگت-چیف-سیکرٹری-کی-صدارت-میں-امن-امان-کے-حوالے-سے-ہنگامی-اجلاس-گرفتاریوں-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org