0
Wednesday 18 Dec 2013 20:43

گلگت، چیف سیکرٹری کی صدارت میں امن و امان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس، گرفتاریوں کا فیصلہ

گلگت، چیف سیکرٹری کی صدارت میں امن و امان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس، گرفتاریوں کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری یونس ڈاگھا کی صدارت میں ہونے والے امن و امان کے حوالے سے منعقد اجلاس میں فرقه واریت میں ملوث مذہبی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور انکو ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے ملک کی دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کے لئے وزیراعلٰی سید مہدی شاه کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ان کی منظوری کے بعد کاروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موبایل فون سروس کو بھی آئنده دو روز تک بند رکھنے کیساتھ پولیس کو گزشته دنوں کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، مذکورہ اجلاس میں جی بی انتظامیہ اور قانون نافد کرنے والے اداروں کے ذمہ دار حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ جامعہ قراقرم میں یوم حسین (ع) کے انعقاد کے بعد اور گذشتہ روز دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے نیتجے میں شہر کے حالات کشیدہ ہیں اور موبائل سروس بھی معطل ہے۔
خبر کا کوڈ : 331937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش