QR CodeQR Code

پینٹاگون کا 12 سے جاری افغان جنگ میں 2 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

19 Dec 2013 09:19

اسلام ٹائمز: واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں انجینئرنگ بٹالین اور موبائل کنسٹرکشن بٹالین کے ایک ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد مجموعی طور پر ہلاک ہونیوالے امریکیوں کی تعداد 2 ہزار 278 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں 12 سال سے جاری جنگ میں 2 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کے محکمہ دفاع کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ فوجی اہلکار جنگ، اس سے متعلق آپریشن اور دیگر واقعات میں مارے گئے ہیں۔ محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں انجینئرنگ بٹالین کے ایک اہلکار اور موبائل کنسٹرکشن بٹالین کے ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 2 ہزار 278 ہوگئی ہے۔ گیارہ ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد سے امریکہ سمیت کئی ممالک کی افواج افغانستان میں موجود ہیں۔ جنگ میں امریکہ کو کافی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 332060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/332060/پینٹاگون-کا-12-سے-جاری-افغان-جنگ-میں-2-ہزار-زائد-امریکی-فوجیوں-کی-ہلاکت-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org