0
Thursday 19 Dec 2013 09:19

پینٹاگون کا 12 سے جاری افغان جنگ میں 2 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

پینٹاگون کا 12 سے جاری افغان جنگ میں 2 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں 12 سال سے جاری جنگ میں 2 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کے محکمہ دفاع کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ فوجی اہلکار جنگ، اس سے متعلق آپریشن اور دیگر واقعات میں مارے گئے ہیں۔ محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں انجینئرنگ بٹالین کے ایک اہلکار اور موبائل کنسٹرکشن بٹالین کے ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 2 ہزار 278 ہوگئی ہے۔ گیارہ ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد سے امریکہ سمیت کئی ممالک کی افواج افغانستان میں موجود ہیں۔ جنگ میں امریکہ کو کافی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 332060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش