QR CodeQR Code

عبدالباسط بھارت میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر مقرر

20 Dec 2013 09:22

اسام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ 10 روز قبل لیا گیا تھا تاہم جمعرات کو اس سلسلے میں باضابطہ نوٹفکیشن جاری کی گئی، عبدالباسط نئی دہلی میں سابق فارن سیکرٹری سلمان بشیر کی جگہ سنبھالیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سفارت کار عبدالباسط کو بھارت کا نیا ہائی کمشنر تعینات کیا ہے، 55 سال کے عبدالباسط کے بارے میں پہلے یہ رائے تھی کہ انہییں خارجہ سیکرٹری کے بطور تعینات کیا جائے گا تاہم آخری لمحات میں انہیں ہندوستان کا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ 10 روز قبل لیا گیا تھا تاہم جمعرات کو اس سلسلے میں باضابطہ نوٹفکیشن جاری کی گئی، عبدالباسط نئی دہلی میں سابق فارن سیکرٹری سلمان بشیر کی جگہ سنبھالیں گے، یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف بھارت کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنے کیلئے پر زور کوششیں کررہے ہیں، پاکستان نے تمام دیرینہ مسائل کے حل کیلئے جامع مذاکرات کی بحالی کیلئے بھی زور دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 332406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/332406/عبدالباسط-بھارت-میں-پاکستان-کے-نئے-ہائی-کمشنر-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org