0
Friday 20 Dec 2013 09:22

عبدالباسط بھارت میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر مقرر

عبدالباسط بھارت میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر مقرر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سفارت کار عبدالباسط کو بھارت کا نیا ہائی کمشنر تعینات کیا ہے، 55 سال کے عبدالباسط کے بارے میں پہلے یہ رائے تھی کہ انہییں خارجہ سیکرٹری کے بطور تعینات کیا جائے گا تاہم آخری لمحات میں انہیں ہندوستان کا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ 10 روز قبل لیا گیا تھا تاہم جمعرات کو اس سلسلے میں باضابطہ نوٹفکیشن جاری کی گئی، عبدالباسط نئی دہلی میں سابق فارن سیکرٹری سلمان بشیر کی جگہ سنبھالیں گے، یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف بھارت کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنے کیلئے پر زور کوششیں کررہے ہیں، پاکستان نے تمام دیرینہ مسائل کے حل کیلئے جامع مذاکرات کی بحالی کیلئے بھی زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 332406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش