QR CodeQR Code

غذر میں پی ٹی وی کے براڈ کاسٹ سٹیشن کا آغاز

22 Dec 2013 00:03

اسلام ٹائمز: پاکستان ٹیلی ویژن ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر غذر میں پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی نشریات کا دورانیہ دو گھنٹے پر محیط ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا سرکاری ٹی وی چینل پاکستان ٹیلی ویژن نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں اپنے براڈ کاسٹ سٹیشن کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر غذر میں پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی نشریات کا دورانیہ دو گھنٹے پر محیط ہے۔ پی ٹی وی حکام کا کہنا تھا کہ آزمائشی نشریات کے بعد ضلع غذر میں پاکستان ٹیلی ویژن کی نشریات دکھائے جانے کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا، جس کے نتیجے میں غذر کی عوام بغیر ڈش اور کیبل سروس کے پاکستان ٹیلی ویژن کی نشریات باآسانی دیکھ سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 332982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/332982/غذر-میں-پی-ٹی-وی-کے-براڈ-کاسٹ-سٹیشن-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org