QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل نے اتحاد امت کانفرنس طلب کرلی

23 Dec 2013 09:04

اسلام ٹائمز: سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتی ہیں، لیکن علماء ملکر گھناﺅنی سازش ناکام بنا دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل نے ملی وحدت کے لئے اتحاد امت کانفرنس طلب کر لی۔ کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ ابوالخیر زبیر جبکہ مولانا فضل الرحمن، سید منور حسن، علامہ ساجد نقوی، پروفیسر حافظ سعید، مولانا سمیع الحق، علامہ امین شہیدی، پیر محفوظ مشہدی، عبدالشکور نقشبندی سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے۔ ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتی ہیں، لیکن علماء مل کر گھناﺅنی سازش ناکام بنا دیں گے۔ بھائی چارے کے فروغ اور باہمی احترام کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے، جس سلسلے میں یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے۔


خبر کا کوڈ: 333364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/333364/ملی-یکجہتی-کونسل-نے-اتحاد-امت-کانفرنس-طلب-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org