0
Monday 23 Dec 2013 09:04

ملی یکجہتی کونسل نے اتحاد امت کانفرنس طلب کرلی

ملی یکجہتی کونسل نے اتحاد امت کانفرنس طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل نے ملی وحدت کے لئے اتحاد امت کانفرنس طلب کر لی۔ کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ ابوالخیر زبیر جبکہ مولانا فضل الرحمن، سید منور حسن، علامہ ساجد نقوی، پروفیسر حافظ سعید، مولانا سمیع الحق، علامہ امین شہیدی، پیر محفوظ مشہدی، عبدالشکور نقشبندی سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے۔ ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتی ہیں، لیکن علماء مل کر گھناﺅنی سازش ناکام بنا دیں گے۔ بھائی چارے کے فروغ اور باہمی احترام کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے، جس سلسلے میں یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 333364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش