QR CodeQR Code

چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

23 Dec 2013 20:35

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے سیلولر کمپنیوں کو تحریری طور پر ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ چہلم کے موقع پر حساس شہروں میں صبح 8 بجے سے ماتمی جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک موبائل فون سروس معطل کر دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک کی تمام کمپنیوں کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے سیلولر کمپنیوں کو تحریری طور پر ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر حساس شہروں میں صبح 8 بجے سے ماتمی جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک موبائل فون سروس معطل کر دی جائے تاکہ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی ناخوش گوار واقعے کو روکنے میں مدد مل سکے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کل شہدائے کربلا کا چہلم منایا جائے گا اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سندھ اور پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو چند روز قبل ہی چہلم کے موقع پر مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کی درخواست کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 333566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/333566/چہلم-شہدائے-کربلا-کے-موقع-پر-موبائل-فون-سروس-بند-رکھنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org