QR CodeQR Code

بھارت، بہار میں غیر شادی شدہ لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

25 Dec 2013 18:26

اسلام ٹائمز: پنچایت نے فیصلہ دیا ہے کہ کوئی بھی غیر شادی شدہ لڑکی موبائل فون استعمال نہیں کرے گی، اس پابندی کا اطلاق گاؤں میں بسنے والا ہر خاندان اپنے طور پر کرے گا، اگر کوئی لڑکی اس پابندی کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی تو اس خاندان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار کے گاؤں کی پنچایت نے غیر شادی شدہ لڑکیوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع چمپارن کے گاؤں سومراگھ کی پنچایت نے فیصلہ دیا ہے کہ گاؤں کی کوئی بھی غیر شادی شدہ لڑکی موبائل فون استعمال نہیں کرے گی، اس پابندی کا اطلاق گاؤں میں بسنے والا ہر خاندان اپنے طور پر کرے گا، اگر کوئی لڑکی اس پابندی کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی تو اس خاندان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ گاؤں کی پنچایت کے عبوری سربراہ حامد انصاری کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے سلسلے میں انہوں نے گاؤں کے سیکڑوں خاندانوں سے رائے طلب کی تھی جس کے بعد ہی انہوں نے اس کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ریاست بہار کے پنچایتی امور کے وزیر بھیم سنگھ کا کہنا ہے کہ اس قسم کے کسی بھی فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، کسی بھی پنچایت کی جانب سے اس قسم کی پابندی غیر قانونی اورغیر آئینی ہے، اگر گاؤں کے کسی فرد نے پنچایت کے فیصلے کی شکایت درج کرائی تو کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 334202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/334202/بھارت-بہار-میں-غیر-شادی-شدہ-لڑکیوں-کے-موبائل-فون-استعمال-کرنے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org