0
Wednesday 25 Dec 2013 18:26

بھارت، بہار میں غیر شادی شدہ لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

بھارت، بہار میں غیر شادی شدہ لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار کے گاؤں کی پنچایت نے غیر شادی شدہ لڑکیوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع چمپارن کے گاؤں سومراگھ کی پنچایت نے فیصلہ دیا ہے کہ گاؤں کی کوئی بھی غیر شادی شدہ لڑکی موبائل فون استعمال نہیں کرے گی، اس پابندی کا اطلاق گاؤں میں بسنے والا ہر خاندان اپنے طور پر کرے گا، اگر کوئی لڑکی اس پابندی کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی تو اس خاندان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ گاؤں کی پنچایت کے عبوری سربراہ حامد انصاری کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے سلسلے میں انہوں نے گاؤں کے سیکڑوں خاندانوں سے رائے طلب کی تھی جس کے بعد ہی انہوں نے اس کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ریاست بہار کے پنچایتی امور کے وزیر بھیم سنگھ کا کہنا ہے کہ اس قسم کے کسی بھی فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، کسی بھی پنچایت کی جانب سے اس قسم کی پابندی غیر قانونی اورغیر آئینی ہے، اگر گاؤں کے کسی فرد نے پنچایت کے فیصلے کی شکایت درج کرائی تو کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 334202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش