QR CodeQR Code

پشاور، لاپتہ لڑکی بازیاب،پولیس کانسٹیبل پر زیادتی کا الزام

25 Dec 2013 18:31

اسلام ٹائمز: پشاورکے علاقہ یکہ توت سے لاپتہ ہونے والی لڑکی تھانہ کواتوالی سے بازیاب ہوئی، جس کے بعد لڑکی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی سے تھانہ میں پولیس کانسٹیبل نے زیادتی کی ہے جس کے بعد ایس پی سٹی کی ہدایت پر کانسٹیبل کو حراست میں لے لیاہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ یکہ توت سے لاپتہ ہونے والی لڑکی پولیس نے بازیاب کرالی، لڑکی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی سے ایک پولیس کانسٹیبل نے زیادتی کی ہے۔ پشاورکے علاقہ یکہ توت سے لاپتہ ہونے والی لڑکی تھانہ کواتوالی سے بازیاب ہوئی، جس کے بعد لڑکی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی سے تھانہ میں پولیس کانسٹیبل نے زیادتی کی ہے جس کے بعد ایس پی سٹی کی ہدایت پر کانسٹیبل کو حراست میں لے لیاہے۔ ایس پی سٹی اسماعیل کھاڑک نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہوچکا ہے، تاہم میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 334207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/334207/پشاور-لاپتہ-لڑکی-بازیاب-پولیس-کانسٹیبل-پر-زیادتی-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org