0
Wednesday 25 Dec 2013 18:31

پشاور، لاپتہ لڑکی بازیاب،پولیس کانسٹیبل پر زیادتی کا الزام

پشاور، لاپتہ لڑکی بازیاب،پولیس کانسٹیبل پر زیادتی کا الزام
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ یکہ توت سے لاپتہ ہونے والی لڑکی پولیس نے بازیاب کرالی، لڑکی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی سے ایک پولیس کانسٹیبل نے زیادتی کی ہے۔ پشاورکے علاقہ یکہ توت سے لاپتہ ہونے والی لڑکی تھانہ کواتوالی سے بازیاب ہوئی، جس کے بعد لڑکی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی سے تھانہ میں پولیس کانسٹیبل نے زیادتی کی ہے جس کے بعد ایس پی سٹی کی ہدایت پر کانسٹیبل کو حراست میں لے لیاہے۔ ایس پی سٹی اسماعیل کھاڑک نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہوچکا ہے، تاہم میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 334207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش