QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کو آج بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، رحمن ملک

26 Dec 2013 01:24

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر شہری چاہتا ہے کہ بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کیخلاف آپریشن جاری رکھا جائے، تاکہ شہر میں مکمل امن قائم ہوسکے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو آج بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، جتنی یکجہتی ہوگی اتنا ہی لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، کراچی میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی رحمن ملک نے مزید کہا کہ ہر شہری چاہتا ہے کہ بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کیخلاف آپریشن جاری رکھا جائے، تاکہ شہر میں مکمل امن قائم ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 334367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/334367/ایم-کیو-کو-آج-بھی-حکومت-میں-شمولیت-کی-دعوت-دیتے-ہیں-رحمن-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org