QR CodeQR Code

مناظرے کا چیلنج قبول

احمد لدھیانوی اپنے قبیلے سمیت مناظرے کیلئے آجائیں، آغا راحت حسینی

26 Dec 2013 11:52

اسلام ٹائمز: چہلم امام حسین (ع) کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جی بی کے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ ﺍﺣﻤﺪ ﻟﺪﮬﯿﺎﻧﻮﯼ، مولانا ﺳﻤﯿﻊ ﺍﻟﺤﻖ ﺍﻭﺭ ﻗﺎﺿﯽ ﻧﺜﺎﺭ کو بھی ساتھ لائیں وہ مناظرہ کریں گے، پھر پتہ چلے گا کہ کون حق ہے پر کون نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ہر دل عزیز رہنما اور نامور عالم دین علامہ راحت حسین الحسینی نے کالعدم اہل سنت والجماعت کے سربراہ احمد لودھیانوی کے مناظرے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ لودھیانوی اپنے قبیلے کے ساتھ آجائیں وہ مناظرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ چہلم امام حسین (ع) کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ﻋﻼﻣﮧ ﺭﺍﺣﺖ ﺣﺴﯿﻦ ﺍﻟﺤﺴﯿﻨﯽ کا کہنا تھا کہ ﺍﺣﻤﺪ ﻟﺪﮬﯿﺎﻧﻮﯼ، مولانا ﺳﻤﯿﻊ ﺍﻟﺤﻖ ﺍﻭﺭ ﻗﺎﺿﯽ ﻧﺜﺎﺭ کو بھی ساتھ لائیں وہ مناظرہ کریں گے، پھر پتہ چلے گا کہ کون حق ہے پر کون نہیں۔ یاد رہے کہ گذﺷﺘﮧ ﺩﻧﻮﮞ کالعدم ﺳﭙﺎﮦ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﮐﮯ ﺳﺮبراہ ﺍﺣﻤﺪ ﻟﺪﮬﯿﺎﻧﻮﯼ ﻧﮯ ﮔﻠگت ﻣﯿﮟ ایک ﮐﺎﻧﻔﺮﻧﺲ سے خطاب ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺷﯿﻌﮧ علماء کونسل کے سربراہ ﻋﻼﻣﮧ ﺳﺎﺟﺪ ﻧﻘﻮﯼ ﮐﻮ ایک مرتبہ پھر ﻣﻨﺎﻇﺮﮮ کا چیلنج کیا تھا۔ علامہ راحت ﻧﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﮐﺮﺑﻼ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﯿﻦ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﯾﺰﯾﺪ ﺟﯿﺴﯽ ﺑﺎﻃﻞ ﻗﻮﺕ کی ﺑﯿﻌﺖ ﻧﮧ ﮐﺮﮐﮯ ﻭﺍﺿﺢ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ حسین جیسا کبھی یزید جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ﺍﮔﺮﭼﮧ ﺷﯿﻌﮧ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﮐﻢ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺣﻖ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﭘﯿﺮﺍ ہوتے ہوئے کبھی بھی یزیدیوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔



خبر کا کوڈ: 334409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/334409/احمد-لدھیانوی-اپنے-قبیلے-سمیت-مناظرے-کیلئے-آجائیں-آغا-راحت-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org