QR CodeQR Code

ریلی کو روکا گیا تو حکومت کے پاس مہلت کم ہوجائیگی، علامہ طاہر القادری

29 Dec 2013 00:54

اسلام ٹائمز: ویڈیو لنک پريس کانفرنس سے خطاب میں تحريک منہاج القرآن کے سربراہ نے دعویٰ کيا ہے کہ انقلاب کے دوسرے راؤنڈ ميں وہ حکومت کو ناک آوٹ کر دينگے۔ پنجاب حکومت نے کل لاہور ميں ہونیوالی احتجاجی ريلی کی راہ ميں رکاوٹ ڈالی تو حکمرانوں کی مہلت بھی ختم ہوجائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ تحريک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کینڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور میں پريس کانفرنس کی اور حکومت کی پاليسيوں کو تنقيد کا نشانہ بنايا۔ انہوں نے کہا کہ ايک ہزار ارب روپے کے نوٹ چھاپ کر مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالا گيا۔ قومی اداروں کي نجکاری کے نام پر حکمران طبقہ اپنے اثاثوں ميں اضافہ کر رہا ہے۔ عوام حکومتی پاليسيوں کے خلاف انتيس دسمبر کی ريلی ميں بھرپور شرکت کريں۔ منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس بار ان کا لانگ مارچ عوام کے حق حکمرانی کے لئے ہوگا جو اس نظام کے خلاف فائنل راونڈ ثابت ہوگا۔ علامہ طاہر القادری نے مطالبہ کيا کہ سپريم کورٹ ٹيکس نادہندہ ارکان اسمبلی کا نوٹس لے اور نجکاری روک کر قومی اثاثے بچائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 335225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/335225/ریلی-کو-روکا-گیا-حکومت-کے-پاس-مہلت-کم-ہوجائیگی-علامہ-طاہر-القادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org