0
Sunday 29 Dec 2013 00:54

ریلی کو روکا گیا تو حکومت کے پاس مہلت کم ہوجائیگی، علامہ طاہر القادری

ریلی کو روکا گیا تو حکومت کے پاس مہلت کم ہوجائیگی، علامہ طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ تحريک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کینڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور میں پريس کانفرنس کی اور حکومت کی پاليسيوں کو تنقيد کا نشانہ بنايا۔ انہوں نے کہا کہ ايک ہزار ارب روپے کے نوٹ چھاپ کر مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالا گيا۔ قومی اداروں کي نجکاری کے نام پر حکمران طبقہ اپنے اثاثوں ميں اضافہ کر رہا ہے۔ عوام حکومتی پاليسيوں کے خلاف انتيس دسمبر کی ريلی ميں بھرپور شرکت کريں۔ منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس بار ان کا لانگ مارچ عوام کے حق حکمرانی کے لئے ہوگا جو اس نظام کے خلاف فائنل راونڈ ثابت ہوگا۔ علامہ طاہر القادری نے مطالبہ کيا کہ سپريم کورٹ ٹيکس نادہندہ ارکان اسمبلی کا نوٹس لے اور نجکاری روک کر قومی اثاثے بچائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 335225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش