QR CodeQR Code

ظالم و مظلوم میں فرق واضح کئے بغیر امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، سعید الحسنین

29 Dec 2013 16:09

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈویژن کے ترجمان نے توازن کی ظالمانہ پالیسی کے تحت شیعہ راہنماوں اور نوجوانوں کی مبینہ گرفتاریوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے ترجمان سعید الحسنین نے وحدت ہاوس گلگت سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ظالم اور مظلوم میں فرق واضح کئے بغیر علاقے میں مستقل قیامِ امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے گلگت کے مختلف علاقوں سے توازن کی ظالمانہ پالیسی کے تحت بیگناہ شیعہ نوجوانوں اور مذہبی راہنماوں و کارکنان کی مبینہ گرفتاریوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو امن پسند اور شرپسند میں تمیز کرنے اور مہذب و شریف شہریوں کو بےجا تنگ کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 335395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/335395/ظالم-مظلوم-میں-فرق-واضح-کئے-بغیر-امن-کا-خواب-شرمندہ-تعبیر-نہیں-ہو-سکتا-سعید-الحسنین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org