QR CodeQR Code

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 11، ہنہ جھیل میں پانی جم گیا

29 Dec 2013 16:26

اسلام ٹائمز: محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے دیگر مختلف علاقوں میں سردی کی شدت 6 سے 7 روز تک مزید برقرار رہے گی جبکہ کوئٹہ اور قلات سمیت مختلف علاقوں میں 2 سے 3 روز میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وادی کوئٹہ میں جمادینے والی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 11 درجے سینٹی گر گیا، سردی کی شدت سے کوئٹہ میں ہنہ جھیل کا پانی برف بن گیا۔ کوئٹہ میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ وادی کے نواحی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11تک گرگیا، سردی کی شدت سے کوئٹہ کے تفریحی مقام ہنہ جھیل کا پانی برف بن گیا ہے،سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14، پنجگور میں منفی 2.5درجے ، ژوب میں منفی 5 درجے سنٹی گریڈریکارڈ کیاگیا جبکہ صوبے کے گرم علاقے سبی میں کم سے کم درجہ حرارت دو درجے سنٹی گریڈ تک گرگیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے دیگر مختلف علاقوں میں سردی کی شدت 6 سے 7 روز تک مزید برقرار رہے گی جبکہ کوئٹہ اور قلات سمیت مختلف علاقوں میں 2 سے 3 روز میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 335396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/335396/کوئٹہ-میں-درجہ-حرارت-منفی-11-ہنہ-جھیل-پانی-جم-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org