QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہل تشیع شہید

30 Dec 2013 13:06

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق قیس رضا، ڈاکٹر باقر رضا کے بھائی تھے، جبکہ ملازم حسین ایک فعال شیعہ شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پرواہ میں آج صبح دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہل تشیع شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق میران شوگر مل میں ملازمت کرنے والے 18 سالہ نوجوان قیس رضا اور 45 سالہ ملازم حسین کو تحصیل پرواہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ واضح رہے کہ قیس رضا، ڈاکٹر باقر رضا کے بھائی تھے، جبکہ ملازم حسین ایک فعال شیعہ شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور ایس ایچ او ذوالفقار کے بھانجے تھے۔ شہداء کی میتیں ان کے گھروں کو پہنچا دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 335602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/335602/ڈیرہ-اسماعیل-خان-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-2-اہل-تشیع-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org