QR CodeQR Code

گلگت، مناظروں اور فرقہ وارانہ اجتماعات پر پابندی عائد، دفعہ 144 کا نفاذ، گرفتاریوں کا فیصلہ

30 Dec 2013 20:55

اسلام ٹائمز: اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مناظروں سے نفرت اور فرقہ واریت میں اضافہ ہو گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے اعلٰی سطحی اجلاس میں گلگت شہر میں دفعہ 144 کے فوری نفاذ سمیت ہر قسم کے مناظروں اور فرقہ وارانہ اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر کرنے اور عوامی اشتعال کا سبب بننے والے مذہبی راہنماوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور بعض اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد کو ملک کی دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ تاحال ممکنہ مشتبہ افراد کی لسٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انتظامیہ اپنی سابقہ روش پر چلتے ہوئے ایک مرتبہ پھر توازن کی ظالمانہ پالیسی اپناتے ہوئے بیگناہ مہذب علماء اور شہریوں کو بھی فرقہ پرستوں اور انتہاپسندوں کیساتھ ساتھ بلاجواز گرفتار کریگی جس سے ایک مرتبہ علاقے میں بےچینی پھیلنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 335804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/335804/گلگت-مناظروں-اور-فرقہ-وارانہ-اجتماعات-پر-پابندی-عائد-دفعہ-144-کا-نفاذ-گرفتاریوں-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org