QR CodeQR Code

پشاور کے رنگ روڈ پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی

8 Jan 2014 18:59

اسلام ٹائمز: مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے رنگ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔تھانہ بھانہ ماڑی کاا یس ایچ او گھر سے ڈ یوٹی پر جا رہا تھا کہ پہاڑی پورہ کے علاقہ میں ان کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس سے ایس ایچ او حمید، ان کا گن مین اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


خبر کا کوڈ: 338969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/338969/پشاور-کے-رنگ-روڈ-پر-فائرنگ-ایس-ایچ-او-سمیت-3-پولیس-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org