QR CodeQR Code

سانحہ راولپنڈی کے سلسلہ میں مزید گرفتاریاں

10 Jan 2014 07:07

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے گرفتار افراد میں سے بعض کے سانحہ میں ملوث نہ ہونے اور صرف موجودگی کے باعث حراست میں لئے جانیوالے افراد کو رہا کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معلوم ہوا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کرنے والی ٹیموں نے سانحہ میں ملوث مزید 90 افراد کی شناخت کرلی۔ گرفتاریوں کے لئے آپریشن کل رات شروع کیا جائے گا۔ تصدیقی عمل مکمل کر لیا گیا، پہلے سے گرفتار افراد میں سے بعض کے سانحہ میں ملوث نہ ہونے اور صرف موجودگی کے باعث حراست میں لئے جانے والے افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات جاری ہیں۔ تصدیقی عمل کے سلسلہ میں نادرا سے بھی مدد لی گئی ہے، فہرست میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے سانحہ راولپنڈی کے بعد امامبارگاہوں کو جلایا۔


خبر کا کوڈ: 339545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/339545/سانحہ-راولپنڈی-کے-سلسلہ-میں-مزید-گرفتاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org