QR CodeQR Code

فیصل کریم کنڈی اور عمر فاروق میانخیل نے کراچی میں استرانہ قبائل کے ہوٹل مسماری سے بچالئے

11 Jan 2014 00:50

اسلام ٹائمز: بلدیہ اعظمٰی کراچی نے پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کی مدد سے ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ استرانہ قبائل کے تقریباً تمام ہوٹلوں کو دوران آپریشن مسمار کیا جا رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ استرانہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کے چار سو کے لگ بھگ ہوٹل کراچی میں قائم ہیں۔ بلدیہ اعظمٰی کراچی نے پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کی مدد سے ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ استرانہ قبائل کے تقریباً تمام ہوٹلوں کو دوران آپریشن مسمار کیا جا رہا تھا۔ ہوٹل مالکان کی درخواست پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی اور سابق ممبر قومی اسمبلی عمر فاروق میانخیل نے وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ اور لیڈر آف دی اپوزیشن سید خورشید شاہ سے ملاقات کرکے ان چار سو ہوٹلوں کو مسمار ہونے سے بچالیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ استرانہ قبائل کے ہوٹل بچانے کے لیے جن دو سابق ممبران قومی اسمبلی نے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا ہے، ان میں سے ایک فیصل کریم کنڈی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر منتخب ہوئے تھے جبکہ عمر فاروق میانخیل مسلم لیگ نون کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 339815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/339815/فیصل-کریم-کنڈی-اور-عمر-فاروق-میانخیل-نے-کراچی-میں-استرانہ-قبائل-کے-ہوٹل-مسماری-سے-بچالئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org