0
Saturday 11 Jan 2014 00:50

فیصل کریم کنڈی اور عمر فاروق میانخیل نے کراچی میں استرانہ قبائل کے ہوٹل مسماری سے بچالئے

فیصل کریم کنڈی اور عمر فاروق میانخیل نے کراچی میں استرانہ قبائل کے ہوٹل مسماری سے بچالئے
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ استرانہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کے چار سو کے لگ بھگ ہوٹل کراچی میں قائم ہیں۔ بلدیہ اعظمٰی کراچی نے پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کی مدد سے ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ استرانہ قبائل کے تقریباً تمام ہوٹلوں کو دوران آپریشن مسمار کیا جا رہا تھا۔ ہوٹل مالکان کی درخواست پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی اور سابق ممبر قومی اسمبلی عمر فاروق میانخیل نے وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ اور لیڈر آف دی اپوزیشن سید خورشید شاہ سے ملاقات کرکے ان چار سو ہوٹلوں کو مسمار ہونے سے بچالیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ استرانہ قبائل کے ہوٹل بچانے کے لیے جن دو سابق ممبران قومی اسمبلی نے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا ہے، ان میں سے ایک فیصل کریم کنڈی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر منتخب ہوئے تھے جبکہ عمر فاروق میانخیل مسلم لیگ نون کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 339815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش