QR CodeQR Code

جی بی حکومت کے ماتحت محکموں کے اشہارات انفارمیشن سیل جاری کریگا

11 Jan 2014 00:53

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان انفارمیشن سیل نے ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت صوبائی حکومت کے ماتحت تمام محکموں کے سرکاری اشتہارات انفارمیشن سیل جاری کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے ماتحت تمام محکموں کے سرکاری اشتہارات انفارمیشن سیل جاری کریگا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان انفارمیشن سیل نے ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جسکے تحت صوبائی حکومت کے ماتحت تمام محکموں کے سرکاری اشتہارات انفارمیشن سیل جاری کریگا۔ جہاں سے قومی و علاقائی روزنامے، ہفت روزے اور ماہانہ اخبارات و رسائل کو جاری ہونگے۔ نوٹفکیشن میں تمام صوبائی محکموں کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ آئندہ اشتہارات انفارمیشن سیل گلگت بلتستان کے ذریعے اشاعت کو یقینی بنائے تاکہ بروقت تشہر کو ممکن بنایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 339817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/339817/جی-بی-حکومت-کے-ماتحت-محکموں-اشہارات-انفارمیشن-سیل-جاری-کریگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org