QR CodeQR Code

طالبان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں، شیخ رشید

11 Jan 2014 07:55

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ کے مطابق شیخ رشید پر حملے کے لئے ٹی ٹی پی نے ٹاسک دے دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد کی جان کو تحریک طالبان پاکستان سے خطرہ لاحق ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ کے مطابق شیخ رشید پر حملے کے لئے ٹی ٹی پی نے ٹاسک دے دیا ہے۔ سیل کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ شیخ رشید کی سکیورٹی سخت کی جائے۔ شیخ رشید کی لال حویلی کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ ادھر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے شیخ رشید کو فون کرکے انہیں ملنے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شیخ رشید نے اسپیکر کو بتایا کہ انہیں فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔



خبر کا کوڈ: 339863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/339863/طالبان-نے-جان-سے-مارنے-کی-دھمکیاں-دی-ہیں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org