QR CodeQR Code

بلتستان ریجن سے 462 اساتذہ کو نکالے جانے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، فدا ناشاد

11 Jan 2014 22:18

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ (ن) جی بی کے رہنما فدا ناشاد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اگر کسی کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تو مسلم لیگی حکومت ان کے ازالے کے لیے اقدامات کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قانون ساز اسمبلی، سابق چیف ایگزیکٹیو گلگت بلتستان و رہنما مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کی دور حکومت میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور کسی کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تو مسلم لیگی حکومت ان کے ازالے کے لیے اقدامات کریگی۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان ریجن میں 462 اساتذہ کو نکالے جانے والی خبروں میں ابھی تک کوئی صداقت نہیں ہے اور انہیں نکالے نہیں جائیں گے۔ البتہ جن کے ڈگریاں جعلی ہیں یا غیرقانونی طور پر بھرتی ہوئے ہیں تو ان کے بارے میں قانون بنانے والے اداروں کے حکام مزید چھان بین اور مکمل تحققات کے بعد فیصلہ کیا جایئگا۔


خبر کا کوڈ: 340137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340137/بلتستان-ریجن-سے-462-اساتذہ-کو-نکالے-جانے-والی-خبر-میں-کوئی-صداقت-نہیں-فدا-ناشاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org