QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، دوسرے صوبوں کو بجلی فراہم کرنیوالا صوبہ سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہے، سلیم اللہ ارشد

14 Jan 2014 00:18

اسلام ٹائمز: صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مشکل کا شکار تھے، اب ناجائز جرمانوں کی زد میں بھی آگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈی آئی خان، مولانا سلیم اللہ ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ بجلی پیدا کرکے دوسرے صوبوں کو فراہم کر رہا ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ صوبہ خود سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہے۔ ڈیرہ کے عوام کو چوبیس گھنٹے میں سے اٹھارہ گھنٹے بجلی کے بغیر گزارنے پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی آئی خان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا ڈیرہ کے عوام پہلے ہی بجلی کی کمیابی کے باعث مشکل کا شکار تھے، اب ناجائز جرمانوں کی زد میں بھی آگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میٹر ریڈر فرضی طور پر ریڈنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام اوور بلنگ کا شکار ہیں۔ انھوں نے واپڈا حکام کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا رویہ درست کرلیں، بصورت دیگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 340428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340428/ڈی-آئی-خان-دوسرے-صوبوں-کو-بجلی-فراہم-کرنیوالا-صوبہ-سب-سے-زیادہ-لوڈشیڈنگ-کا-شکار-ہے-سلیم-اللہ-ارشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org