QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، وانڈہ بڈھ میں 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، ایک اشتہاری ہلاک

14 Jan 2014 00:32

اسلام ٹائمز: مذکورہ اشتہاری پنیالہ اور پیزو پولیس کو ڈکیتی، قتل،راہزنی اور اغوا سمیت دیگر سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پنیالہ کے گاؤں وانڈہ بڈھ کے پہاڑی سلسلے میں جنگ خیل گروپ عرف پاکستانی اور ان کے مخالف گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں انور نواز نامی اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔ مذکورہ اشتہاری ملزم پنیالہ اور پیزو پولیس کو قتل، اغوا برائے تاوان اور راہزنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ناکہ بندی کردی، مگر جرائم پیشہ گروہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جائے وقوع سے صرف انور نواز کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 340787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340787/ڈی-آئی-خان-وانڈہ-بڈھ-میں-2-گروپوں-کے-درمیان-مسلح-تصادم-ایک-اشتہاری-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org