0
Tuesday 14 Jan 2014 00:32

ڈی آئی خان، وانڈہ بڈھ میں 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، ایک اشتہاری ہلاک

ڈی آئی خان، وانڈہ بڈھ میں 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، ایک اشتہاری ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پنیالہ کے گاؤں وانڈہ بڈھ کے پہاڑی سلسلے میں جنگ خیل گروپ عرف پاکستانی اور ان کے مخالف گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں انور نواز نامی اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔ مذکورہ اشتہاری ملزم پنیالہ اور پیزو پولیس کو قتل، اغوا برائے تاوان اور راہزنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ناکہ بندی کردی، مگر جرائم پیشہ گروہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جائے وقوع سے صرف انور نواز کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 340787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش