QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم 12سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائے گی، علامہ اقتدار نقوی

14 Jan 2014 01:36

اسلام ٹائمز: ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم 12 ربیع الاول کو ملک بھر کی طرح ملتان میں جلوسوں کے استقبال کے لیے ویلکم کیمپ لگائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر جلوسوں میں بھرپور شرکت کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ملتانن کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے چوک دولت گیٹ پر ویلکم کیمپ لگائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، ثقلین نقوی، علی رضا بخاری اور جاوید حسین نقوی موجود تھے۔

علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائے گی۔ اس سلسلے میں جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں جشن عید میلاد النبی کی تقریبات منعقد ہوں گی جس سے علمائے کرام اور نعت خواں خطاب کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں ملتان بھر میں اہلسنت کے جلوسوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ اُن کی میزبانی بھی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 340791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340791/ملتان-ایم-ڈبلیو-12سے-17ربیع-الاول-تک-ہفتہ-وحدت-منائے-گی-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org