0
Tuesday 14 Jan 2014 01:36

ملتان، ایم ڈبلیو ایم 12سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائے گی، علامہ اقتدار نقوی

ملتان، ایم ڈبلیو ایم 12سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائے گی، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر جلوسوں میں بھرپور شرکت کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ملتانن کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے چوک دولت گیٹ پر ویلکم کیمپ لگائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، ثقلین نقوی، علی رضا بخاری اور جاوید حسین نقوی موجود تھے۔

علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائے گی۔ اس سلسلے میں جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں جشن عید میلاد النبی کی تقریبات منعقد ہوں گی جس سے علمائے کرام اور نعت خواں خطاب کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں ملتان بھر میں اہلسنت کے جلوسوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ اُن کی میزبانی بھی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 340791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش