QR CodeQR Code

وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک نہ کرے، سینیٹر عبدالرؤف

14 Jan 2014 18:00

اسلام ٹائمز: گذشتہ روز سینٹ اجلاس میں پشتونخوامیپ کے سینیٹر کا خطاب میں کہنا تھا کہ وفاقی سرکاری اداروں میں صوبہ بلوچستان کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ تشدد پسند سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عبدالرؤف نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں میں صوبائی کوٹہ پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔ صوبہ بلوچستان کو ایک خاص مقصد کے تحت نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ وہاں کے نوجوانوں میں شدید بےچینی پائی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے صوبے کے حالات معمول پر آنے کا نام نہیں لے رہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر سینیٹر عبدالرؤف نے کہا کہ وفاقی سرکاری اداروں میں صوبہ بلوچستان کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے کے نوجوان بےروزگار ہیں۔ اسی لئے وہ تشدد پسند سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک نہ کرے۔ ورنہ موجودہ حکومت پانچ سال پورے نہیں کر سکے گی۔ جس پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ نے کہا کہ اگر صوبہ بلوچستان کے کوٹے کے حوالے سے سینٹ سیکرٹریٹ سے کوئی شکایت ہے، تو مجھ سے رابطے کریں۔


خبر کا کوڈ: 340982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340982/وفاقی-حکومت-بلوچستان-کے-ساتھ-سوتیلے-پن-کا-سلوک-نہ-کرے-سینیٹر-عبدالرؤف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org