0
Tuesday 14 Jan 2014 18:00

وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک نہ کرے، سینیٹر عبدالرؤف

وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک نہ کرے، سینیٹر عبدالرؤف

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عبدالرؤف نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں میں صوبائی کوٹہ پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔ صوبہ بلوچستان کو ایک خاص مقصد کے تحت نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ وہاں کے نوجوانوں میں شدید بےچینی پائی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے صوبے کے حالات معمول پر آنے کا نام نہیں لے رہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر سینیٹر عبدالرؤف نے کہا کہ وفاقی سرکاری اداروں میں صوبہ بلوچستان کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے کے نوجوان بےروزگار ہیں۔ اسی لئے وہ تشدد پسند سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک نہ کرے۔ ورنہ موجودہ حکومت پانچ سال پورے نہیں کر سکے گی۔ جس پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ نے کہا کہ اگر صوبہ بلوچستان کے کوٹے کے حوالے سے سینٹ سیکرٹریٹ سے کوئی شکایت ہے، تو مجھ سے رابطے کریں۔

خبر کا کوڈ : 340982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش