QR CodeQR Code

دہشت گرد ہمارے دلوں سے عشقِ رسول ختم نہیں کر سکتے

عید میلادالنّبی کے موقع پر عوام کا ولولہ انتہاپسندوں کی شکست ہے، حامد رضا

15 Jan 2014 18:41

اسلام ٹائمز: چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا قومی سیرت کانفرنس میں شریک نہ ہونا قابل مذمت ہے،ہر سال قومی سیرت کانفرنس میں وزیراعظم کی شرکت قدیم روایت ہے لیکن اس سال پہلی دفعہ قومی سیرت کانفرنس میں وزیراعظم کی عدم شرکت سے قوم کو مایوسی ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میلادالنّبی کے جلوسوں کے پرامن انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، درود والوں نے جلوسوں میں بھرپور شرکت کر کے بارود والوں کا فلسفہ مسترد کر دیا ہے، عاشقانِ رسول نے اس سال پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے عید میلادالنّبی منا کر تمام سازشیں ناکام بنا دی ہیں، عید میلادالنّبی کے موقع پر عوام کا ولولہ انتہاپسندوں کی شکست ہے، دہشت گرد ہمارے دلوں سے عشقِ رسول ختم نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم کا قومی سیرت کانفرنس میں شریک نہ ہونا قابل مذمت ہے،ہر سال قومی سیرت کانفرنس میں وزیراعظم کی شرکت قدیم روایت ہے لیکن اس سال پہلی دفعہ قومی سیرت کانفرنس میں وزیراعظم کی عدم شرکت سے قوم کو مایوسی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خدشات کے باوجود میلادالنّبی کے پروگراموں میں لاکھوں لوگوں کی شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ ملک کی اکثریت امن و محبت کی علمبردار ہے، اہل حق نے میلاد النبی(ص) کے پرامن جلوسوں کے ذریعے امن و یکجہتی کا پیغام دیا ہے، ہم سکیورٹی کے انتظامات پر وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 341390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/341390/عید-میلادالن-بی-کے-موقع-پر-عوام-کا-ولولہ-انتہاپسندوں-کی-شکست-ہے-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org