0
Wednesday 15 Jan 2014 18:41
دہشت گرد ہمارے دلوں سے عشقِ رسول ختم نہیں کر سکتے

عید میلادالنّبی کے موقع پر عوام کا ولولہ انتہاپسندوں کی شکست ہے، حامد رضا

عید میلادالنّبی کے موقع پر عوام کا ولولہ انتہاپسندوں کی شکست ہے، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میلادالنّبی کے جلوسوں کے پرامن انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، درود والوں نے جلوسوں میں بھرپور شرکت کر کے بارود والوں کا فلسفہ مسترد کر دیا ہے، عاشقانِ رسول نے اس سال پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے عید میلادالنّبی منا کر تمام سازشیں ناکام بنا دی ہیں، عید میلادالنّبی کے موقع پر عوام کا ولولہ انتہاپسندوں کی شکست ہے، دہشت گرد ہمارے دلوں سے عشقِ رسول ختم نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم کا قومی سیرت کانفرنس میں شریک نہ ہونا قابل مذمت ہے،ہر سال قومی سیرت کانفرنس میں وزیراعظم کی شرکت قدیم روایت ہے لیکن اس سال پہلی دفعہ قومی سیرت کانفرنس میں وزیراعظم کی عدم شرکت سے قوم کو مایوسی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خدشات کے باوجود میلادالنّبی کے پروگراموں میں لاکھوں لوگوں کی شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ ملک کی اکثریت امن و محبت کی علمبردار ہے، اہل حق نے میلاد النبی(ص) کے پرامن جلوسوں کے ذریعے امن و یکجہتی کا پیغام دیا ہے، ہم سکیورٹی کے انتظامات پر وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 341390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش